مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان پاکستان پہنچ رہے ہیں تاہم ان کی آمد سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کے تاریخی دورے کیلئے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ سعودی عرب کے ساتھ طویل سفارتی اقتصادی اور سماجی تعلقات ہیں، ولی عہد کا دورہ باہمی اعتماد سے بھر پور تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ سعودی عرب ہمارے دل کے قریب ہے ، اقتصادی تعلقات سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھلیں گے اور تین ارب ڈالر کی ادائیگی پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔
آپ کا تبصرہ